امریکا کی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے میگھن مارکل کے شاہی خاندان پر نسل پرستی کے حوالے سے دیے گئے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیری اور میگھن کے دکھ کو سمجھتی ہیں۔
— Serena Williams (@serenawilliams) March 8, 2021
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سرینا ولیمز نے میگھن کو اپنی بہترین دوست کہتے ہوئے لکھا کہ وہ جانتی ہیں میڈیا خواتین کو کم تر ثابت کرنے کیلئے جنسی اور نسل پرستی پر طعنے دیتا ہے اور ہمیں توڑنے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے میگھن نے سکھایا کہ نیک ہونے کا کیا مطلب ہے۔ انٹرویو کے دوران بات چیت بتاتی ہے کہ میگھن کا تجربہ کتنا برا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایسا معاشرہ چاہتی ہوں جہاں میگھن کی بیٹی، میری بیٹی یا کسی کی بھی بیٹی بغیر نسلی تعصب کا شکار ہوئے نشونما پائے۔