سینٹر اعجازاحمدچوہدری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پارٹی رہنماؤں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، پی ٹی آئی نے خواتین کو پارٹی میں ہر سطح پر نمائندگی دی ہے تاکہ وہ آگے بڑھ کر ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، موجودہ حکومت خواتین کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے، انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں خواتین کو صحت اور تعلیم جیسی سہولتیں میسر آ رہی ہیں، خواتین کی مضبوطی ہی کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے لازم ہے، خواتین کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں خواتین نے ہر محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، تحریک انصاف خواتین کی ترقی پر یقین رکھتی ہے، ماضی کی حکومتوں نے خواتین کے مسائل کے حل کے صرف دعوے کرتی رہی ہیں مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے حقیقی معنوں میں خواتین کی ترقی اور مضبوطی کے لئے عملی اقداما ت اٹھائے ہیں، دیہات میں رہنے والی خواتین کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔