ہرقسم کے صنفی امتیاز کے خاتمے سے ہی مہذب معاشرہ قائم ہوگا :پراسیکیوٹر جنرل پنجاب

 ہرقسم کے صنفی امتیاز کے خاتمے سے ہی مہذب معاشرہ قائم ہوگا اس حوالے سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام نے خواتین کو مثالی عزت و احترام اورمکمل حقوق عطا کیے ہیں - حضور کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی ہمیں خواتین کے حقوق کی پاسداری اور احترام کا درس دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی  پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا یہ بات باعث فخر ہے کہ پاکستانی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مساوی مواقع اور سازگار ماحول فراہم کرنے سے ہی جامع اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے- اس حوالے سے  پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ خواتین کے تحفظ اور ان کے خلاف ہونے والے جرائم میں ملوث ملزمان کو قانونی عمل کے ذریعے کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
 

ای پیپر دی نیشن