جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما و پی پی 136 کے کنوینئر حسن سردار نے کہا ہے کہ عمران خان کی معاشی ٹیم بھی نالائق اور نا اہل ترین ثابت ہوئی ہے سارٹھے تین سالوں میں عمران حکومت معیشت کی بہتری کیلئے کوئی جامع پلان تیار نہیں کر سکی، سی پیک سے کو بھی گھڈے لائن لگا دیا گیا ہے قومی ترقی کے منصوبوں کا جو حشر پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوام کی خاطر جدوجہد کرتے ہوئے جوانمردی کے ساتھ احتساب کے نام پر بدترین حکومتی انتقام کا سامنا کیا ہے۔
عمران خان کی معاشی ٹیم بھی نا اہل ثابت ہوئی :حسن سردار
Mar 08, 2022