بیجنگ (شنہوا) چین کے صدر شی جن پنگ نے پیغام میں اپنے پاکستانی ہم منصب عارف علوی سے پاکستان میں دہشت گردی کے ایک سنگین حملے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو بھیجے گئے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ انہیں پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے مہلک حملے کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ صدر شی نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین سے دلی تعزیت اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ شی نے کہا کہ چین دہشت گردی کے اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستانی حکومت اور عوام کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے بھی ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے اس حملے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ: چینی صدر کی سانحہ پشاور پر تعزیت
Mar 08, 2022