رمضان المبارک کیلئے  عمرہ اجازت ناموں کا اجراء 

Mar 08, 2022

مکہ مکرمہ (اے پی پی) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رمضان المبارک میں عمرہ اجازت ناموں کا اجراء شروع کر دیا۔ زائرین تو کلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعہ حاصل کر سکتے ہیں۔ وزارت نے حرم مکی شریف کے تمام زائرین کو ہدایت کی ہے کہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد اگر پروگرام میں تبدیلی کا ارادہ ہو تو اجازت نامہ منسوخ کروانا ضروری ہے۔ اجازت نامہ منسوخ کرانے سے کسی دوسرے شخص کو عمرہ کا موقع دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعہ معلوم کیا جا سکتا ہے حرم میں کس دن اور کس وقت زیادہ رش ہے۔

مزیدخبریں