عزت داروں کو عزت چاہئے‘ اقتدار نہیں ندیم افضل چن کا پی پی میں واپسی پر ٹویٹ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی و سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔  ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ عزت داروں کو عزت چاہئے‘ اقتدار نہیں۔ خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے 19 اپریل 2018ء کو عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کے وقت بھی وہ پی پی کے سینئر رہنما تھے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد انہیں وزیراعظم کا ترجمان اور معاون خصوصی بنایا گیا تھا تاہم گزشتہ سال وہ عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...