میانوالی: بیٹے کی خواہش، سفاک باپ نے 7دن کی بچی کو قتل کردیا

میانوالی+ موچھ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) بیٹے کی خواہش نے باپ کو اندھا بنا دیا، میانوالی کے محلہ نور پورہ وانڈھی گھنڈوالی میں سفاک باپ نے 7 دن قبل پیدا ہونے والی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق درندہ صفت باپ کو بیٹے کی خواہش تھی، بیٹی کی پیدائش پر رنجیدہ تھا۔ درندہ صفت باپ شاہ زیب خان کے خلاف تھانہ سٹی میانوالی میں مقدمہ درج کر دیا گیا، ملزم ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ملزم کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور اللہ نے اسے جنت نامی معصوم سی بچی عطا کی تھی۔ معصو م بچی کی ڈیڈ باڈی میانوالی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد نانکوں نے بچی کی میت سکندر آباد لے کر گئے جہاں اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، ہر آنکھ اشکبار، ہر دل غمزدہ ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...