ملک وال (نامہ نگار) شادی کی تقریب میں بچا ہوا کھانا اٹھانے پر تشدد سے زخمی ہونے والا خانہ بدوش ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ 27 فروری کو خانہ بدوش بابر اپنی بھابھی اور دیگر رشتہ دار خواتین کے ساتھ محلہ صابری میں ایک شادی کی تقریب میں کھانا مانگنے گیا۔ تقریب میں کھانے کے بعد مقتول کی بھابھی ٹینٹ میں لگے ٹیبلز سے بچا ہوا کھانا اٹھانے لگی تو ویٹر تنویر گجر اور عنصر نے اسے دھکے دے کر باہر نکالا جس پر بابر نے منع کیا تو انہوں نے ڈنڈوں مکوں اور ٹھڈوں سے بابر پر تشدد کیا۔ سر پر شدید چوٹیں آنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
ملک وال: شادی کی تقریب میں بچا ہوا کھانا اٹھانے پر تشدد‘ زخمی خانہ بدوش دم توڑ گیا
Mar 08, 2022