لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے سندر کے علاقے میںملک شہزاد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 60 ہزار، نصیرآباد کے علاقے میں قیوم کے گھر میں گھس کر ا سلحہ کے زور پر 3 لاکھ 45 ہزار، ڈیفنس سی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اصغر اوراس کی فیملی سے 2 لاکھ 10 ہزار، شیراکوٹ کے علاقے میں بشارت اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ 85ہزار روپے مالیت کی نقدی ، طلا ئی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ شالیمار سے 75 ہزار، مسلم ٹاؤن میں 35 ہزار اور موبائل فون، مصطفی آباد میں 10 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے چوہنگ کے علاقے میں مصطفی کے گھر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے گلشن اقبال اور جنوبی چھاؤنی کے علاقوں سے دوگاڑیاں، سمن آباد کے علاقے سے رکشہ جبکہ رائیونڈ سٹی، برکی، ڈیفنس، سمن آباد، سندر اور اچھرہ کے علاقوں سے 6 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہوگئے ہیں۔
متعدد وارداتیں، شہری قیمتی اشیا سے محروم، سندر میں 5 لاکھ کا ڈاکہ
Mar 08, 2022