لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چوہنگ کے علاقے میں ماں بیٹی سے رکشہ میں زیادتی کیس میں عدالت نے مقدمے سے انسداد دہشتگری کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 14 مارچ کو طلب کر لیا۔ ملزمان پر خواتین کو اغواء کرنے اور زیادتی کا الزام ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی۔