اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک پر حلف کی درخواست‘ رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے سینٹر اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ فاضل عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کر دی ہے۔ رجسٹرار آفس نے پٹیشن کے ہمراہ اسحاق ڈار کا بیان حلفی منسلک نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ مئوقف میں کہا گیا کہ چیئر مین سینٹ کو ویڈیو لنک کے ذریعے حلف کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین سینٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اورعدالت ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کی اجازت دے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...