دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوشش کرنے والا اپنے ارکان کی منتیں کر رہا : مریم نواز 

اسلام آباد (خبر نگار) مریم نواز نے  عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی طاقت استعمال کر کے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوشش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ  ارکان کی منتیں کرنے میں گزر رہا ہے۔ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس انہوں  نے کہا کہ کل کیا ہو گا یہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔ کرسی، طاقت کا غلط استعمال اور اس کو دائمی سمجھ لینے والے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے۔ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور حکومت بھی آنی جانی چیز ہے مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگے آتا ہے۔ نواز شریف  پر یہ ان کی ذاتی و سیاسی زندگی کا شاید مشکل ترین وقت تھا مگر بدترین حالات کے باوجود ان کا کوئی ساتھی انہیں چھوڑ کر نہیں گیا۔ کیونکہ انہوں نے ہر کسی کو عزت دی‘ اپنے مخالف اور دشمن کو بھی۔ انہوں نے صبر اور تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا۔ طاقت کا رعب نہیں جمایا، دھمکیاں نہیں دیں، تمسخر نہیں اڑایا۔ کرسی جاتی دیکھ کر میں چھوڑوں گا نہیں جیسی بازاری زبان استعمال نہیں کی۔ عمران  کو دیکھ کر عبرت ہوتی ہے۔ تکبر اور گھمنڈ کا پہاڑ آج جب ان لوگوں کے در پر حاضری دے رہا ہے جن سے ہاتھ ملانے کو وہ اپنی توہین سمجھتا تھا تو زندگی اور سیاست کے طالبعلم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ 4 سال عوام کی طرف سے مجرمانہ بے حسی اور غفلت برتنے والے‘ مہنگائی اور نااہلی سے ان کی زندگیاں تباہ کرنے والے کو آج اچانک جلسوں میں روتا دھوتا دیکھ کر جھرجھری آتی ہے۔ ریاستی طاقت استعمال کر کے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوشش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ اب  ارکان  کی منتیں کرنے میں گزر رہا ہے اور انھی حکومت بھی اس کی ہے!۔ یہ سب مکافات عمل نہیں تو اور کیا ہے؟۔ انسان کو انسان نا سمجھنے والے کا یہی انجام ہے۔ مجھ سمیت سیاست اور زندگی کے طالب علم ضرور غور کریں۔ خان صاحب نے صرف مخالفین کو ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کو گالیاں اور دھمکیاں دیں۔ اپنی سیاسی مخالفت میں پاکستان کا نقصان کرنے کا اختیار ان کو کس نے دیا؟۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...