ثمن رائے کو ڈی جی پی آر پنجاب لگا دیا گیا

Mar 08, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سے تعلق رکھنے والی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس محترمہ ثمن رائے کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز آف دی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ محترمہ ثمن رائے اس سے قبل بھی اس عہدہ پر اپنی ذمہ داریاں انتہائی کامیابی سے نبھا چکی ہیں۔ ایک بار پھر بطور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن آف دی پنجاب تعینات ہونے والی محترمہ ثمن رائے کی نئی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرکوآرڈینیشن پنجاب حامد جاوید اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے زیر سایہ بطور ڈی جی پی آر محترمہ ثمن رائے کی خدمات پہلے بھی شاندار رہی ہیں۔

مزیدخبریں