گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سی آئی اے پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ کھیالی کے علاقہ مدنی روڈ پر سکریپ گودام کے مالک مبارک علی کے اندھے قتل میں ملوث ملزم قدیر کو محدود وقت میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ۔4مارچ کو عاصم مبارک نے تحریری درخواست دی کہ اس کے والد کو نامعلوم ملزم نے چھریوں کے وار کرکے مدنی روڈ پر واقع گودام میں قتل کردیاہے جس پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ نامعلوم ملزم کی گرفتاری کیلئے سٹی پولیس آفیسرکیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سردار موارہن خان ، ایس پی سٹی محمد ارسلان شاہ زیب اور ڈی ایس پی سی آئی اے گل نواز زیر نگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دیںجس پرسی آئی اے ٹیم نے ممکنہ ذرائع کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ملزم قدیر کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مقتول مبارک علی کے ساتھ سکریپ کا کاروبار کرتا تھا لین دین کی بنا پراس نے مبارک علی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
گوجرانوالہ:اندھے قتل میں ملوث ملزم محدود وقت میں گرفتار
Mar 08, 2022