جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور صوبے کا نعرہ بھی فراڈ ہے:عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بھی فراڈ اور صوبے کا نعرہ بھی فراڈ ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ بھی ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھوں کی طرح لالی پاپ نکلا ہے۔ خسرو بختیار اینڈ کمپنی کو ایک سانپ سونگھ چکا ہے۔ عمران خان اور عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب کے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔شہبازشریف نے پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ کا 35فیصد حصہ مقرر کیا۔ شہباز شریف حکومت نے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے۔ عمران خان اور عثمان بزدار جن سڑکوں پر سفر کرکے آج جنوبی پنجاب پہنچتے ہیں وہ نوازشریف اور شہبازشریف کی بنائی ہیں۔ عدم اعتماد کے خوف سے عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ عمران خان کے سوچنے،سمجھنے اور غور کرنے کی صلاحیت جواب دے چکی ہیں۔ عمران خان کی کھوکھلی بڑھکیں اور چیخیں انکی رخصتی کا شاخسانہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن