لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام غازی یونیورسٹی میں منعقدہ 2روزہ زرعی نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش جنوبی پنجاب میں زرعی ترویج و ترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ جنوبی پنجاب میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 29 مختلف منصوبوں پر10 ارب66 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ سید حسین جہانیاں گردیزیوزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں تمام سٹیک ہولڈرز کی غیرمعمولی دلچسپی سامنے آئی ہے جس سے امپورٹرز و ایکسپورٹرزکو بزنس ڈیلز میں مدد ملنے کی توقع ہے۔موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ زرعی ترقی کے بغیر معاشی اہداف کا حصول ممکن نہیں ہے۔ اس لیے موجودہ حکومت نے بر سر اقتدار آتے ہی زراعت کے شعبہ کی ترقی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اقدامات کا آغاز کیا۔ ڈی جی خان میں منعقدہ نمائش میں ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ، سپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین، محکمہ زراعت کے افسران اور کاشتکاروں کی کثیر نے تعداد شرکت کی۔