پتوکی (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ میں اوباش ملزم نے قلفیاں بیچنے والے14 سالہ لڑکے کوفصل سرسوں میں لے جاکر زبردستی بدفعلی کرنے کی کوشش کی تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگگہ چک نمبر 29 کے رہائشی یٰسین کا 14 سالہ بیٹا مبین سائیکل پر پتوکی بائی پاس پرنجی ہوٹل کے قریب قلفیاں فروخت کر رہا تھا کہ اوباش جاوید نے لڑکے کو راستہ میں زبردستی روک لیا اور فصل میں لے گیا جہاں پر ملزم نے لڑکے سے بدفعلی کرنے کی کوشش کی ۔
پتوکی: اوباش کی لڑکے سے زیادتی کی کوشش
Mar 08, 2022