ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، سستے سہولت بازاروں میں آٹا،چینی ، سبزیاں، پھل ، دالیں ودیگر اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں ،عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے، سبزیوں، پھلوں اور دالوں ودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تینوں تحصیلوں میں قائم کیے گئے سستے سہولت بازاروں کے حوالے سے گفتگوکرتے کیا علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرشاہکوٹ ڈاکٹر رانا اورنگزیب نے تحصیل شاہکوٹ میںقائم کیے گئے سستے سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا۔ اور عوام کو سہولت بازار میں مہیا کی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔
عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے:ڈپٹی کمشنر ننکانہ
Mar 08, 2022