شیخوپورہ : مصالحتی مرکز کے جج نے میاں بیوی کے مابین صلح کرادی 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) مصالحتی مرکز کے جج سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ طارق فاروق شاہ نے میاں بیوی کے مابین انکی رضا مندی سے صلح کراتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔ یہ مقدمہ گزشتہ تین سال سے عدالتوں میں زیر سماعت تھا ۔ مصالحتی مرکز کے جج طارق فاروق شاہ نے ایڈیشنل سیشن جج مسز فرزانہ شہزاد خان کی عدالت سے ریفر ہونیوالی فیملی اپیلوں میں فریقین کی رضا مندی سے کیس نمٹا دیا ہے ۔ مصالحتی مرکز کے جج نے اس مقدمہ کے دونوں فریقین کو طلب کرکے صلح کے لیے راضی کرلیا۔ محلہ رحمان پورہ کی رہائشی خاتون شکیلہ اصغر نے اپنی نابالغہ بیٹی کے خرچہ نان ونفقہ معہ واپسی سامان جہیز کے لیے اپنے خاوند عامر دین کے خلاف مقدمہ دائر کررکھا تھا۔

ای پیپر دی نیشن