ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت جشن بہاراںپھولوں کی نمائش اور فیملی میلے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقادکیا گیا ۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنت حسین نیکوکارا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رانا امجد علی، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ڈاکٹر زینب طاہر، قاضی عبدالقیوم، شہزاد اکرم، ڈاکٹر راشد خان، ماحولیات ،سوشل ویلفیئر ،بہبودآبادی ،ڈی آرٹی اے ،واپڈا،ٹریفک پولیس، ریسکیو1122 و دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام ضلعی محکموں کے سربراہوں کی جانب سے جشن بہاراں کے انتظامات بارے ڈپٹی کمشنرننکانہ کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔