جمبر(نامہ نگار) سلسلہ چشتیہ کے عظیم المرتبت شیخ طریقت حضرت خواجہ سید محمد وجیہ السیما عرفانی چشتی ؒ کے 32 ویں سالانہ ختم شریف کی تقریبات آج سندس شریف میں شروع ہوں گی۔ چار روز تک جار ی رہنے والے ختم شریف میں سجادہ نشین سید محمد حبیب اللہ عرفانی 10 من عرق گلاب سے مزار کو غسل دیں گے، دوسرے روز ’’آل پاکستان مشائخ عظام کانفرنس ‘‘ منعقد ہو گی یہ باتیں سجادہ نشین دربار بابا عرفانی چشتی ؒ کے میڈیا ایڈ وائزر جاوید اختر چوہدری نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتائیں۔ کانفرنس میں سجادہ نشین پاکپتن شریف دیوان احمد مسعود چشتی ؒ، دیوان عظمت سید محمد، وفاقی وزراء پیر نور الحق قادری وزیر مذہبی امور،خان علی محمد خان وزیر مملکت پارلیمانی امور، علیم ڈار سیکرٹری وفاقی وزیر مذہبی امور،ممبران اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز چیئرمین، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، صاحبزادہ محمد حسان حسیب الرحمن،مولانا حامد الحق حقانی، علامہ حسین اکبراور ملک بھر سے مشائخ شریک ہونگے۔
خواجہ سید محمد وجیہ السیما عرفانی چشتی ؒ کے سالانہ ختم کی تقریبات آج سے شروع ہونگی
Mar 08, 2022