قیام پاکستان میں علما ء ومشائخ کا کلیدی کردارہے :میاں محمد نعمان

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنماؤں اورعلماؤمشائخ ونگ پنجاب کے عہدے داروں کی تقریب فردوس مارکیٹ گلبرگ میں امیرعلی اعوان کی صدارت میں منعقدہوئی جس میں سابق (ایم پی اے) مسلم لیگ میاں محمدنعمان، حافظ محمدامجد، حافظ شعیب الرحمن قاسمی،سہیل سرفرازمنج،یاسین خان ودیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ میاں محمدنعمان نے کہا کہ قیام پاکستان میں علماء ومشائخ کاکلیدی کردراہے ۔آج بھی ملکی سلامتی اورترقی وخوشحالی کیلئے علماؤمشائخ کاکردارانتہائی ناگزیرہے۔ مسلم لیگ علماء ومشائخ ونگ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شعیب الرحمن قاسمی نے کہاکہ ہم اپنی قیادت کے اعتمادپرپورااتریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن