رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا آخری موقع ہائیکورٹ نے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم کو توہین عدالت کیس میں بیان حلفی جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ رانا شمیم نے کہا ان کے وکیل دو ہفتے کے بیڈ ریسٹ پر ہیں، لہذا جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ رانا شمیم نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ ان کے وکیل بیمار اور دو ہفتے کے بیڈ ریسٹ پر ہیں۔ جواب وکیل کو بھجوا رکھا جس کو انہوں نے حتمی شکل نہیں دی۔ چیف جسٹس نے کہا آپ نے ایک بیان حلفی میں الزامات لگائے۔ بیان حلفی لیک ہونے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ پاکستان کے دو لیڈنگ اخبارات نے آپ کا بیان حلفی شائع کیا، آپ نے انہیں کوئی نوٹس بھجوایا؟چیف جسٹس نے کہا آپ اپنا وکیل تبدیل کر لیں پھر رانا شمیم نے کہا اگر میرے وکیل دو ہفتے میں ریکور نہیں ہوتے تو میں وکیل تبدیل کر لوں گا۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے پوچھا آپ بتائیں کہ اس کیس میں اب کیسے آگے بڑھیں؟ اٹارنی جنرل نے کہا جب وکیل کے دستخط سے انٹراکورٹ اپیل دائر ہو سکتی ہے تو جواب کیوں نہیں؟ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...