آزادی کا 75 واں سال‘ تمام ادارے شاندار تقریبات کا انعقاد کریں گے: فواد چودھری

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی کا75 واں سال ہے۔ اس سال تمام ادارے شاندار تقریبات کا انعقاد کریں گے۔ ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ کی پریڈ سے ہو گا جس میں تمام اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ بعض یورپی ممالک کے اہم وزرائے خارجہ اور نمائندے شرکت کریں گے۔ قیام پاکستان سے اب تک کی کہانی کو دکھانے کی کوشش کریں گے اور ان لمحات کو یادگار بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے لوگو کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ کی پریڈ سے ہو گا اور 14 اگست کو بھی اہم تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...