سانحہ اے پی ایس میں معجزانہ بچ جانے والا طالب علم احمد نواز آکسفورڈ یونیورسٹی یونین  کے صدر منتخب 

لندن (آئی این پی) سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور میں دہشتگردوں کے حملے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے احمد نواز آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہو گئے۔ احمد نواز نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ آج میری زندگی کا سب سے یادگار اور تاریخ ساز لمحہ ہے۔ احمد نواز نے کہا کہ وہ ہر اس شخص کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے جنہوں نے منتخب ہونے  میں ان کی حمایت کی۔ وہ اپنے والدین کے بھی شکر گزار تھے جنہوں نے ہر چیز میں ان کا ساتھ دیا۔ 2014ء میں پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے وقت احمد نواز کی عمر 14 برس تھی۔

ای پیپر دی نیشن