سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے:مولانا الیاس چنیوٹی

پتوکی (نمائندہ خصوصی) امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان و ممبر صوبائی اسمبلی سینئر رہنما مسلم لیگ ن مولانا الیاس چنیوٹی نے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے انسانی جانوں سے کھیلنا عذاب الہٰی کو دعوت دینے کے مترادف ہے مزید کہا کہ ملک جیسے ہی سیدھی سمت پر چلنے لگتا ہے تو کوئی نہ کوئی افسوس ناک واقعہ رو نما ہوجاتا ہے، اس سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے کی کوئی بھی شریعت اجازت نہیں دیتا،جب ذمہ دار ایسے سانحات کی روک تھام نہیں کریں گے تو خدائی عذاب آئے گا جو سب کو بہا کر لیجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...