جھبراں (نامہ نگار) معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق یو سی چیئرمین رانا آصف محمود خاں آف سیکھم نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرتاہے اوردوسرے ممالک سے بھی یہی توقع کرتاہے اقوام متحدہ کو بھی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنی منظور شدہ قرار دادوں پر عملدر آمد یقینی بنانا ہوگا، وادی میں بڑھتی بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے جس کیخلاف پاکستان بھرپور آواز بلند کررہا ہے، اپنے ایک بیان میں رانا آصف محمود خاں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت اور فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے بڑھتے مظالم تیسری جنگ کاطبل بجاررہے ہیں۔
پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرتاہے:رانا آص ف محمود
Mar 08, 2022