ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان ، آسٹریلیا آج مد مقابل 

Mar 08, 2022

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میگا ایونٹ پاکستانی ٹیم آج آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اترے گی ۔آئی سی سی ورلڈ کپ  میں شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں بے اوول میں آمنے سامنے ہونگی۔ 11 مارچ کو پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔14 مارچ کوپاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل ہونگے۔ 21 مارچ کو پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز بمقام سیڈون پارک میں ہوگا۔ 24 مارچ کوپاکستان اور انگلینڈکی ٹیمیں ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگی۔ 26 مارچ کو پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔

مزیدخبریں