راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ، آسٹریلیا کے 7 وکٹوں پر 449 رنز 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں سات وکٹ پر 449 رنز بنالیے اور اسے برتری ختم کرنے کیلئے 27 رنز درکار ہیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل تاخیر سے شروع ہوا۔ میچ شروع ہونے سے قبل کورز ہٹا کر پچ کو سکھایا گیا اور امپائرز نے دو مرتبہ گراؤنڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد میچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث کھانے کے وقفے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 271 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ مارنس لبوشین 90 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے، ٹریوس ہیڈ 8 رنز بناسکے، جس کے بعد کیمرن گرین اور اسٹیو اسمتھ نے سکور407 تک پہنچا دیا اور پھر گرین 48 اور اسٹیو اسمتھ 78 رنز  بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ الیکس کیری کو 19 کے انفرادی سکور پر نسیم شاہ نے بولڈ کیا، آسٹریلیا نے دن کے اختتام تک سات وکٹ پر 449 رنز بنالیے ہیں، مچل اسٹارک 12 اور پیٹ کمنز 4 رنز بنا کرکریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک، ایک  وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...