اپوزیشن جماعتیں عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہیں:کنور عمران

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہیں کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے پاکستانی قوم کا لیڈر کہلانے کا حق نہیں رکھتے عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی ملک محمد اقبال، چوہدری معراج خالد گجر، چوہدری آصف منظور ورک،چوہدری فیض الرسول گجر، انعام الحق گجر، حاجی رانا محمد یعقوب خاں، پیر سکند رشاہ و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ اپوزیشن ملک کو عدم استحکام اور سیاسی انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے اپوزیشن جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اپوزیشن اتحاد پاکستان کی پائیدار ترقی کو روکنے کی سازش کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن