فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ جبرو بربریت کا بڑھتا ہوا گراف دنیا کی سلامتی اور امن کیلئے نہایت خطرناک رحجانات پیدا کرنے کاپیغام ہے پوری دنیا کے باشعور اورانصاف پسند لوگ پائیدار امن کا قیام چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان خطہ میں امن کے مستقل قیام کی خاطر پڑوسی ممالک سے اچھے خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ پاکستان کے عوام مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہیں ۔