عوامی مارچ نے تباہی سرکار کے اقتدار کا سورج غروب کردیا:نرگس فیض

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پورے ملک کی عوام تو پہلے ہی جعلی تبدیلی کو مسترد کر چکی آج اسلام آباد اور راولپنڈی کی عوام بھی نیازی کی تباہی سرکار کو مسترد کردیں گے۔ اب نیازی کو تو اس کے اتحادی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں۔ بلاول بھٹو کے لاکھوں کے عوامی مارچ نے تباہی سرکار کے اقتدار کا سورج غروب کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن