لاہور (نیوز رپورٹر) گنگارام ہسپتال او ڈی پی کے باہر غیر قانونی موٹرسائیکل سٹینڈ نے عوام اور مریضوں کیلئے مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ موٹرسائیکل سٹینڈ کی وجہ سے مریضوں کو اندر جانے میں شدید دقت ہوتی جبکہ فٹ پاتھ کا راستہ مکمل ہوتا ہے۔ بروقت ٹریفک جام رہتا ہے اور گاڑیوں کو نکالنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں جبکہ ایمبولینس کو بھی اکثر راستہ نہیں ملتا عوام کی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر موٹرسائیکل سٹینڈ ختم کرائے راستہ صاف کیا جائے۔
گنگارام ہسپتال کے باہر موٹرسائیکل سٹینڈ سے عوام اور مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا
Mar 08, 2022