بنکاک(آئی این پی)سابق آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی موت سے متعلق اہم دعوی کیا ہے۔شین وارن کی موت کے بعد تھائی پولیس حکام نے پہلے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ سابق کرکٹر کے کمرے کے فرش اور ان کے تولیے سے خون کے دھبے ملے ہیں۔تاہم اب پولیس نے سابق کرکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کہا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ طبعی ہے۔