مسلح موٹر سائیکل سواروں کی  فائرنگ سے خاتون جاں بحق 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سہالہ کے علاقے میں میاں بیوی پر دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس میں خاتون جاں بحق ہوگئی ملزمان فرار ہوگئے پولیس کو زاہد اللہ خان نے بتایا کہ میںسواں کیمپ میں اپنے سسرال سے بیوی کے ساتھ واپس آرہا تھا کہ راستے میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے مدعی کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی فائرنگ محمد علی اور اس کے ساتھی نے کی جسے سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن