ڈیرہ غازی خان ٗچوٹی زرین( بیورپورٹ+ سٹی رپورٹر) سالانہ پولیس گیمز 2022 کے سلسلہ میں آل پنجاب انٹرریجن ہینڈ بال ٹورنامنٹ کا فیصل آباد میں انعقاد ہوا جس میں پنجاب کے تمام ریجن کی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ فیصل آباد ریجن اور ڈیرہ غازی خان ریجن کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں ڈیرہ ریجن کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ریجنل پولیس آفیسرمحمد وقاص نذیرنے انعام کا اعلان کیا۔اس موقع پر آر پی او محمد وقاص نذیر کا کہنا تھاکہ سالانہ پولیس گیمز کا مقصد پولیس فورس کے جوانوں کیلئے مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔