انٹرریجن ہینڈ بال ٹورنامنٹ : ڈیرہ پولیس ریجن کی دوسری پوزیشن

Mar 08, 2022


ڈیرہ غازی خان ٗچوٹی زرین( بیورپورٹ+ سٹی رپورٹر) سالانہ پولیس گیمز 2022  کے سلسلہ میں آل پنجاب  انٹرریجن ہینڈ بال ٹورنامنٹ کا  فیصل آباد میں انعقاد ہوا جس میں پنجاب  کے تمام ریجن کی  پولیس ٹیموں  نے حصہ لیا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ فیصل آباد ریجن اور ڈیرہ غازی خان ریجن کی  ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں ڈیرہ ریجن کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ریجنل پولیس آفیسرمحمد وقاص نذیرنے انعام کا اعلان کیا۔اس موقع  پر آر پی او محمد وقاص نذیر کا کہنا تھاکہ سالانہ پولیس گیمز کا مقصد پولیس فورس کے جوانوں کیلئے مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزیدخبریں