تیرتے ہوئے شمسی توانائی کے پینل سے سستی بجلی کی پیداوار کا منصوبہ تیار


تربیلا(ملک فضل کریم سے ) واپڈا نے تیرتے ہوئے شمسی توانائی کے پینل سے 300 میگاواٹ سستی  بجلی کی پیداوار کا منصوبہ تیار کر لیا ۔ پی سی ون تیار کر کے منظوری کے  پلاینگ ڈویڑن کو بھیج  دیا گیا۔ عالمی بینک فنڈز فراہم کرے گا۔ منصوبہ پر 325 ملین ڈالر لاگت آہے گی۔  باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واپڈا نے تیرے ہوئے شمشی توانائی پینل جن کو فلوٹنگ سولر پینل کہا جاتا ہے سے سستی بجلی کی پیداوار حاصل کرنے کے لئے منصوبہ تیار کر لیا ہے جو آخری مراحلے میں  ہے۔منصوبہ کی تکمیل پر تقریبا 325 ملین آمریکی  ڈالر لاگت آہے گی ۔ 27 ماہ میں مکمل ہو گا۔ منصوبہ سے تین میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی ۔ منصوبہ کا پی سی ون تیار کرکے پی اینڈ ڈی کو بھیج دیا گیا ہے ۔ منصوبہ کے لئے عالمی بینک فنڈز فراہم کرے گا فنڈز کی جلد منظوری کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ پیش رفت ہورہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تربیلاڈیم میں غازی بھروٹھا بیراج جھیل اور غازی بھروٹھا پاور ہاوس جھیل  میں تیرتے ہوئے شمسی توانائی کے پینل جن کو فلوٹنگ سولر پینل کہا جاتا ہے نصب کئے جائیں گے۔ملک کو اس وقت واپڈا سستی بجلی کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جس کا کریڈٹ چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین اور انکی ٹیم کو جاتا ہے جو دن رات ایک کرکے ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافے میں  اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کررئیے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن