لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) میہڑ میں چار سال قبل قتل ہونے والے ام رباب چانڈیو کے تین گھر والوں کے واقعے کے متعلق پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ کورٹ لاڑکانہ میں دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے دادو ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی برہان چانڈیو کی ضمانت میں 11 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو کی جانب سے سردار خان چانڈیو کی ضمات مسترد کرنے کے متعلق دائر درخواست پر سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی جبکہ سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو کے نام مقدمے میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ آج عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ سنادیا کیونکہ ہم چار سالوں سے عدالتوں میں امیدیں لگائے بیٹھے ہیں لیکن ملزمان کی جانب سے مسلسل مختلف حربے استعمال کرکے ہمیں تھکانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم تھکنے والے نہیں آخر میں فتح انصاف کی ہی ہوگی۔