نواب شاہ (نامہ نگار خصوصی)بلاول بھٹو کی قیادت میں سندھ سے 50ہزار سے زائد جیالے آج اسلام آباد پہنچیں گے‘ بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب میں جگہ جگہ استقبال نیازی حکومت سے بے زاری کا اعلان ہے ۔ یہ بات سابق صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی لانگ مارچ میں شامل عوامی سمندر نے سڑکوں پر نیازی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ہم ملک و قوم کے بہتر مستقبل ,معاشی پالیسیوں کی بہتری مہنگائی کے خاتمے اور ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے بلال بھٹو کی قیادت میں اج عوام کا مقدمہ لیکر اسلام آباد میں دھرنا دینگے ۔