کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرائیکی عوامی تریمت تحریک کی قیادت میں سرائیکی ثقافت کاد ن انتہائی جوش وجذبے سے منایا گیا،تقریب کی صدارت صدر سرائیکی عوامی سنگت مشتاق فریدی نے کی جبکہ اس موقع پر سنگت کے رہنما شیخ اسلم،سلطان لاشاری،باسط لاشاری ،جنرل سیکریٹری تریمت تحریک سعدیہ شکیل،نسرین گل نینا،رابعہ سعید ملاح،کرم اختر،پروین طاہر،رابعہ ایاز ملاح،عذرا اصغر،رابعہ عاصم اور دیگر موجود تھے۔تقریب میں بچوں نے سرائیکی جھمر پیش کی جبکہ تریمت تحریک کی جانب سے سرائیکی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اسٹال روزہ مرہ استعمال کی اشیائ کا اسٹال لگایا،جہاں سرائیکی ملبوسات،زیورات،اجرک ،کھسہ،چنری اور دیگر ثقافتی اشیائ کی نمائش کی گئی۔اس موقع پر صدر سرائیکی عوامی سنگت مشتاق فریدی نے کہا کہ سرائیکی ثقافت ہزاروں سال کی درخشاں تاریخ رکھتی ہے،سرائیکی تہذیب و ثقافت کے فروغ کیلئے تقریبات کا انعقاد اور ثقافتی اشیائ کی نمائش خوش آئند ہے،انہوں نے سرائیکی ثقافت کو اجاگر کرنے پر سرائیکی عوامی تریمت تحریک کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہبرسرائیکی عوامی تریمت تحریک عابدہ بتول نے کہا کہ سرائیکی قوم کا شمار اس خطے کی قدیمی اقوام میں ہوتا ہے،اس لئے سرائیکی ثقافت کے ہزاروں رنگ ہیں،پگڑی،چنری ، کھسہ،اجرک ، فریدی رومال ہماری ثقافت کا اہم جز ہیں۔عابدہ بتول نے کہا کہ سرائیکی زبان چاروں صوبوں میں بولی جاتی ہے اور اس بولنے والے ملک بھر میں بستے ہیں،سرائیکی ثقافت کو اجاگر کو فروغ دینے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں کہا کہ سرائیکی خواتین اپنے حقوق کے حصول کیلئے جاگ اٹھی ہیں اورسرائیکی صوبہ کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی۔
سرائیکی عوامی تریمت تحریک کے تحت سرائیکی ثقافت کا دن منایا گیا
Mar 08, 2022