قائد اعظم کے ورثے کو آگے بڑھانے کا کام جاری رکھیں گے ، سید مراد علی شاہ 

Mar 08, 2022

کراچی)سید شعیب شاہ رم(وزیر اعلی سندھ، سید مراد علی شاہ نے قائد اعظم ہاؤس میوزیم کے انتظامی بورڈ کا چیئرمین بننے پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے بورڈ کو اپنے اس عزم سے آگاہ کیا ہے کہ وہ قائد اعظم کے ورثے کوآگے بڑھانے کا کام جاری رکھیں گے۔حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن مورخہ6 اپریل،2021 کے تحت قائم کیے جانے والے قائد اعظم ہاؤس میوزیم (فلیگ اسٹاف ہاؤس)-- ادارہ   قومی تعمیرکے بورڈ آف مینجمنٹ(BoM) کو مختلف سرگرمیوں کا اختیار دیا گیا ہے۔یہ بورڈ اپنے شعبے کی ممتاز شخصیات اور رہنماؤں پر مشتمل ہے۔یہ بات قائد اعظم ہاؤس میوزیم کراچی میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بتائی گئی۔انتظامی بورڈ کے سیکریٹری جنرل کموڈور(ر) سدید اے ملک نے حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن مورخہ6 اپریل، 2021 کے تحت مقرر کیے جانے والے انتظامی بورڈ کے ارکان کا تعارف کرایا۔انھوں نے کہا کہ 17 سے19 مارچ تک ہونے والے ایونٹس کے اختتام کے بعد مزید ایونٹس ہوں گے۔اس موقع پر انتظامی بورڈ کے سینئر وائس چیئر مین لیاقت مرچنٹ نے بعض سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا جو اس نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں گی۔ان میں " جناح لائبریری" کے نام سے ایک پبلک لائبریری اور ایک سمعی و بصری مرکز کا قیام شامل ہے جس میں قائد اعظم محمد علی جناح،تحریک پاکستان اور تحریک کے دوسرے رہنماؤں کے بارے میں فلمیں / ڈاکومینٹریز دکھائی جائیں گی،اس کے علاوہ میوزیم کو توسیع دی جائے گی جس میں قائد اعظم سے تعلق رکھنے والے نوادرات رکھے جائیں گے۔حکومت سندھ کی طرف سے ہیریٹیج سائیٹ کو محفوظ بنایا جائے گا اور اس کی دیکھ بھال کی جائے گی۔لیاقت مرچنٹ نے کہا کہ" ہم اسکولوں کے سینئر طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی اور تقریری مقابلے کرائیں گے؛آرٹ ایگزیبیشنز ہوں گی،ان پہلوؤں کے بارے میں جن سے قیام پاکستان کی راہ ہموار ہوئی شہریوں اور نوجوان نسل کے فائدے کے لیے سیمینارز،ٹاک شوز اور اس قسم کی دوسری ادبی تقریبات کا انتظام کیا جائے گا"۔اکرام سہگل نے آڈیٹوریم کے بارے میں بتایا اور کہا کہ قائد اعظم ہاؤس میوزیم(ہیریٹیج سائیٹ)کے پیچھے ایک شاندار آڈیٹوریم بنانے کی تجویز زیر غور ہے اور انتظامی بورڈ کو زمین کی جانچ کے لیے ہیریٹیج کمیشن، سندھ کی فنی کمیٹی کی منظوری کا انتظار ہے اس موقع پرممتاز ماہر فن تعمیر،سید عقیل بلگرامی کی طرف سے ایک concept پیپر تیار اور پیش کیا گیا ۔ا پریس کانفرنس میں ایجوکیشن پروگرامز کمیٹی کی سربراہ مسز امینہ سید ، و دیگر نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں