ہم سب کو عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے،حسان خاور

 پرچہ آوٹ آف کورس آئے یا کورس میں سے تمام سوالوں کے جواب تیار ہیں، اختلاف رائے، گلہ شکوے گھروں میں بھی ہوتے ہیں پارٹیز میں بھی، یہاں ہر کوئی سنیلیٹی کلیش نہیں ہے صرف کچھ ایشوز ہیں، دن بدن پیچیدگیوں کا شکار نہیں ہو رہے،ترجمان پنجاب حکومت کی میڈیا سے گفتگو

 ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ ہم سب کو عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے، پرچہ آوٹ آف کورس آئے یا کورس میں سے تمام سوالوں کے جواب تیار ہیں، اختلاف رائے، گلہ شکوے گھروں میں بھی ہوتے ہیں پارٹیز میں بھی، یہاں ہر کوئی سنیلیٹی کلیش نہیں ہے صرف کچھ ایشوز ہیں، دن بدن پیچیدگیوں کا شکار نہیں ہو رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ کہ اپوزیشن نے ایک سٹیج شو لگایا ہوا ہے ، عمران خان نے جو بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی اس سے اپوزیشن کلین بولڈ ہو گئی۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ جب سب کو پتہ ہے کہ ہمارا لیڈر عمران خان ہے تو کوئی ایشو نہیں ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار کو وزیر اعظم کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ہماری پنجاب کی قیادت کی ملاقاتیں بھی جاری رہی ہیں اور اس وقت اپوزیشن کی طرف سے بھی فیڈرل حکومت سے بات چیت جاری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فارن پالیسی انڈیپینڈنٹ فارن پالیسی ہے، پوری دنیا کے لیئے فارن پالیسی ایک طرح کے اصولوں ہر بننی چاہیئے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، امن سے مسائل حل ہونے چایئے، اس وقت اگر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کریں گے تو فائدہ ملک دشمن عناصر اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں قائم ہیں، پنجاب سمیت تمام فیصلے عمران خان کرتے ہیں ، کسی کی کوئی ڈیڑھ انچ کی مسجد نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...