کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک کے دوران عوام کی سہولت کیلئے آٹھ ارب اٹھائیس کروڑ روپے کے رمضان امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ امدادی پیکیج کے تحت عوام کو ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے انیس اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔کمیٹی نے مارچ تا جون چار ماہ کے لئے بجلی کے نرخوں میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کی وزیراعظم ریلیف پیکیج کی بھی منظوری دی۔ کمیٹی نے کامیاب اوورسیز پروگرام کی بھی منظوری دی جو کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہے۔