پاکستان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے آج ایک بیان میں کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کی مظلوم خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی خواتین کو گزشتہ سات عشروں سے زائد عرصے سے جنسی تشدد، عصمت دری اور بدسلوکی سمیت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر اور اقوام متحدہ کے مختلف خصوصی نمائندوں نے اپنی رپورٹس میں ان جرائم کو بے نقاب کیا ہے۔