پاکستان ترقی اورخوشحالی کی جانب گامزن ہے:صدرمملکت

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔تاریخی سبی میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان مواقع کی سرزمین ہے اور طلبہ روشن مستقبل کیلئے اپنی تعلیم اور ہنر کی ترقی پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور اس کی ترقی کیلئے ان وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن