پاک فوج کے پانچویں بین الاقوامی ٹیم سپرٹ مقابلے قومی مرکز برائے انسداد دہشت گردی میں شروع ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی آٹھ ٹیمیں اور اردن، کینیا، سعودی عرب، مراکش، نیپال، سری لنکا، ترکی اور ازبکستان سمیت بین الاقوامی فوج کی آٹھ ٹیمیں مشکل ترین ٹیم مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔تین روزہ طویل مقابلوں کا مقصد حقیقی اور انتہائی مشکل ماحول میں فوجیوں کی حربی صلاحیتوں ، کوششوں اور ردعمل کو جانچنا ہے۔
پاک فوج کے پانچویں بین الاقوامی ٹیم سپرٹ مقابلوں کا قومی انسداددہشتگردی مرکزمیں آغاز
Mar 08, 2022 | 19:23