بھارتی افواج کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتیں.فخرامام

غذائی تحفظ کے وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج طاقت کے وحشیانہ استعمال سے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی۔منگل کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ اس مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کے حق خودارادیت اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں کئی قراردادیں منظور کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کو موثر طور پر اجاگر کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے لئے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن