او آئی سی سی آئی نے اقتصادی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا.وزیراعظم

Mar 08, 2022 | 22:06

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں اقتصادی ترقی پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ایوان صنعت و تجارت نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔آج ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دو ہزار اکیس میں پاکستان دس میں سے چھ علاقائی ممالک سے بہتر رہا جبکہ دو ہزار انیس میں پاکستان دس میں سے تین علاقائی ممالک سے بہتر رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ایوان صنعت و تجارت کے مطابق دو ہزار اکیس میں 68 فیصد نے اگلے دو سے تین سال میں اپنے کاروبار میں ترقی کی جبکہ دو ہزار انیس میں یہ تناسب ستائیس فیصد رہا۔

مزیدخبریں